ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جازان کے مقابل اتحادی حملوں میں حوثیوں کے ٹھکانے اور توپ خانے تباہ

جازان کے مقابل اتحادی حملوں میں حوثیوں کے ٹھکانے اور توپ خانے تباہ

Sun, 09 Jul 2017 21:21:22  SO Admin   S.O. News Service

ریاض9جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے ہفتے کی شب سعودی عرب کے صوبے جازان کے مقابل علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں اور توپ خانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل حوثیوں نے سعودی سرحد پر واقع دیہات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔العربیہ کے نمائندے کے مطابق سعودی افواج کی خصوصی ٹیموں نے عرب اتحاد کو حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔عسکری ذرائع کے مطابق عرب اتحاد دو ٹھکانوں پر گولہ باری میں کامیاب رہا جس کے نتیجے میں " B10 " ساخت کی بکتر بند شکن توپوں ، عسکری گاڑیوں اور گولہ بارود کے ذخیرے کو تباہ کر دیاگیا جب کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے 27 ارکان مارے گئے۔
 


Share: